Home » Breaking » ہنگو:خودکش دھماکےمیں جاں بحق افراد کی تعداد27ہوگئی

ہنگو:خودکش دھماکےمیں جاں بحق افراد کی تعداد27ہوگئی

ہنگو میں مسجد کے قریب خودکش دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد ستائیس ہوگئی ہے جبکہ پینتیس سے زائد زخمی ہیں، مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ہنگو کے پٹ بازار میں دھماکا اُس وقت ہوا جب لوگ نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد مسجدسے نکل رہے تھے۔دھماکا اتنا زور دار تھا کہ آواز دور دور تک سُنی گئی اورعلاقہ لرز کر رہ گیا، عینی شاہدین کے مطابق جائے وقوع پر دھوئیں کے کالے بادل چھاگئے، ہر طرف زخمیوں کی دلخراش چیخیں تھیں اور وہ مدد کے لئے پکارتے رہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی اداروں کے اہلکار دھماکے کی جگہ پہنچ گئے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ متعدد زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ڈی پی او کے مطابق دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے کیا گیا۔ دھماکے کے بعد اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور جائے وقوع سے شواہد اکھٹے کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا۔