Home » Gujranwala » مسجد خدا کا گھر ہے،اس کی تعمیرو توسیع میںحصہ لینے والے بہت ہی خوش قسمت لوگ ہیں

مسجد خدا کا گھر ہے،اس کی تعمیرو توسیع میںحصہ لینے والے بہت ہی خوش قسمت لوگ ہیں

سیالکوٹ(بیورورپورٹ) مسجد خدا کا گھر ہے،اس کی تعمیرو توسیع میںحصہ لینے والے بہت ہی خوش قسمت لوگ ہیں جو مساجد پر خرچ کر کے خائق کائنات کی خوشنودی حاصل کر تے ہیں۔مساجد و مدراس کی تعمیر میں خرچ کیا گیا مال دنیا و آخرت میں کامیابی کا ذریعہ ہے۔ان خیالات کا اظہار مرزا اورنگ زیب (شاہ) نے رہائشگاہ مرزا اعجاز برلاس رامتلائی میں جامع مسجد حنیفہ نقشبندیہ رحمت الہٰی کے عہدیداروں کے اعزاز میں دئیے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہا کہ اسلام ایک آفاقی دین ہے جس کی تعلیمات تمام انسانوں کیلئے مشعل راہ ہے۔اس موقع پرمسجد کی توسیع کے سلسلہ میں شیخ محمد ظہیر سونی کی سربراہی میں ایک سات رکنی انتظامیہ کمیٹی بھی تشکیل دی گئی۔کمیٹی میں حاجی مشتاق خلجی،شیخ محمد اسلم،محمد اسلم خان،نعیم بٹ،شیخ قیصر،اعجاز برلاس کوممبر مقرر کیاگیا۔ حکیم یحیی رضا خان نے زاتی مصروفیات کی وجہ سے اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ۔