Home » Gujranwala » نااہل حکمرانوں نے قوم اورقومی اداروں کاشیرازہ بکھیردیا، شیخ قیصرمحمود

نااہل حکمرانوں نے قوم اورقومی اداروں کاشیرازہ بکھیردیا، شیخ قیصرمحمود

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) اوورسیز کے مرکزی سیکرٹری جنرل شیخ قیصرمحمود نے کہا ہے کہ نااہل حکمرانوں نے قوم اورقومی اداروں کاشیرازہ بکھیردیا۔پیپلزپارٹی اوراس کے اتحادیوں نے ملک کواندرسے کمزوراوراس کی سرحدوں کوانتہائی غیرمحفوظ کردیا۔مہمندایجنسی چیک پوسٹ پرنیٹو کی گولیوں کانشانہ بننے والے 24شہیدوں کے خون سے ہمارے حکمرانوں کے ہاتھ بھی تر ہیں۔امریکہ کے کٹھ پتلی حکمرانوں نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کوتختہ مشق بنادیا ہے۔دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان نے امریکہ سمیت دوسرے ملکوں سے زیادہ قربانیاں دیں مگراس کے باوجودہماراملک کٹہرے میں کھڑا ہے۔ وہ ایک اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔ شیخ قیصرمحمود نے مزید کہا کہ بدعنوان حکمران ٹولے نے پاکستان کی رگ رگ میں کرپشن کازہرانڈیل دیا ہے۔پاکستان اورپاکستانیوںکے وسائل بیرون ملک حکمرانوں کے نجی بنک اکاؤنٹ میں منتقل ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کاواحدبدنصیب ملک ہے جہاں حکمرانوں نے قومی خزانوں میں پھوٹی کوڑی نہیں چھوڑی جبکہ ا ن کاشماردنیا کے چندامیر ترین افرادمیں ہوتا ہے ۔رینٹل پاورمعاہدوں میں ہونیوالی کرپشن کے حوالے سے چیف جسٹس سپریم کورٹ افتخارمحمدچودرھری کے حالیہ ریمارکس کواگرحکمران ٹولے کیخلاف ایک میگا چارج شیٹ کہاجائے توبیجانہ ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی اوربیروزگاری نے عوام کے پیٹ خالی اور آنگن ویران کردیے ہیں۔ایسے میںلوگ جھولیاں اٹھااٹھا کرحکمرانوں سے نجات کیلئے بددعائیں کررہے ہیں جوفطری امر ہے۔ عام پاکستانیوں کے مقابلے میں ایوان صدر کے پالتوجانوروں کی خوراک زیادہ بہتر ہوتی ہے۔