Home » Gujranwala » ایم کیوایم غریب اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کی جماعت ہے،ڈاکٹرظفر کمالی

ایم کیوایم غریب اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کی جماعت ہے،ڈاکٹرظفر کمالی

میرپورخاص( بیور و رپورٹ )محترم قائد تحریک جناب الطاف حُسین کی جدوجہد کا مقصد انفرادی مفادات کے بجائے اجتماعی مفادات کا حصول ہے ۔یہ بات ایم کیوایم میرپورخاص زون کے جوائنٹ زونل انچارج احمد رضا خان نے سیکٹر جھڈو اور سیکٹر ڈگری میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر زونل ممبرڈاکٹرظفر کمالی بھی انکے ہمراہ تھے۔ انہوںنے کہا کہ ایم کیوایم غریب اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کی جماعت ہے ۔جس میںبلا تفریق رنگ ونسل انسانیت کی بنیا د پر خدمت کا درس دیا جاتا ہے۔ اور قائدتحریک جناب الطاف حُسین نے غریب اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے تعلیم یافتہ اور ایماندار نوجوانوں کا اسمبلی میں پہنچاکر یہ ثابت کیا کہ صرف قائد تحریک جناب الطاف حُسین ہی اس ملک کے غریب اور مظلوم عوام کے سچے رہبر ورہنما ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ قائد تحریک الطاف حُسین بھائی نہ صرف اس صدی کے سب سے بڑ ے عوامی لیڈر ہیں بلکہ ایک عظیم انسان بھی ہیںجنہوں نے اپنی تمام زندگی اس ملک کے غریب اور مظلوم عوام کے حقوق کی بحالی کے لیے صرف کردی اور غریب اور مظلوم عوام کے حقوق کی بحالی کے لیئے کی جانیوالی اس جدوجہد میں کیس بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا۔ قائدتحریک محترم جناب الطاف حُسین نے اس ملک میں بسنے والے غریب اور مظلوم عوام کویہ شعور بخشا کہ تمام انسانوں کو اللہ تعالیٰ نے اشرف المخلوقات بنا کر پیدا کیا ہے اور ان میں کوئی بڑا یا چھوٹا نہیںہے تمام انسان برابر ہیںلیکن چند جاگیر دار ، سرمایہ دار اور وڈیرے محض اپنی دولت یا کرپٹ سیاست کے بل پر انہیںاپنا غلام بنا کر رکھنا چاہتے ہیں جبکہ اللہ تعالیٰ نے انہیںآزاد پیدا کیا ہے ۔اب ہم تمام کارکنان پر فرض ہے کہ ہم اپنے قائد کے نظریا ت ،فکر اور فلسفہ پر نہ صرف خود عمل کریں بلکہ شہر ہو یا گاؤ ں ہر جگہ اپنے قائد کے فکروفلسفہ کو پھیلانے میں اہم کردار اد ا کریں۔