Home » Gujranwala » عوام ملکی حالات کو تبدیل کرنے کیلئے صحیح راستے پر چل پڑے ہیں ،عمران خالد بٹ

عوام ملکی حالات کو تبدیل کرنے کیلئے صحیح راستے پر چل پڑے ہیں ،عمران خالد بٹ

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)مسلم لیگ ن کے راہنما صوبائی پارلیمانی سیکرری عمران خالد بٹ نے کہا ہے کہ عوام ملکی حالات کو تبدیل کرنے کیلئے صحیح راستے پر چل پڑے ہیں عام انتخابات ملتوی کرانے والوں کے عزائم خاک میں مل جائینگے کیونکہ تمام سیاسی جماعتیں اس بات پر متفق ہیں کہ انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہونے چاہیں مگر چند شر پسند عناصر اور جمہوریت دشمن عناصر غیر ملکی اشاروں پر عام انتخابات ملتوی کرانا چاہتے ہیں انہوں نے کہاکہ اگر انتخابات وقت پر نہ ہوئے تو پاکستان کے حالات موجودہ حالات سے بھی بدترین ہو جائینگے تمام سیاسی قائدین اور عوام تیہہ کر لیں اور عام انتخابات رکوانے کے سامنے سینہ سپرہوجائیں تو ملک کے نہ صرف حالات بہتر ہوجائینگے بلکہ جمہوریت کا سلسلہ بھی جاری وساری رہے گا۔