Home » Gujranwala » حضور سرور کائنا ت کا خطبہ حجتہ الوداع حقوق انسانی کا مکمل منثور ہے، اکبرنقشبندی

حضور سرور کائنا ت کا خطبہ حجتہ الوداع حقوق انسانی کا مکمل منثور ہے، اکبرنقشبندی

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)صوبائی سیکرٹری اطلاعات مرکزی جمیعت علماء پاکستان الحاج مولانا محمد اکبرنقشبندی نے کہا ہے کہ حضور سرور کائنا ت کا خطبہ حجتہ الوداع حقوق انسانی کا مکمل منثور ہے۔ آپ کی تعلیمات پوری انسانیت کی فلاح اور رشد وہدایت کی ضامن ہیں ۔ ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے جامعہ رضویہ تعلیم القرآن کے سالانہ جلسہ دستا ر فضیلت سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر صا حبزادپیر محمد داؤ د رضوی ، مفتی محمد حسین صدیقی ، الحاج سرفراز احمد تارڑ ، مفتی غلام نبی جماعتی ، قاری غلام سرور حیدری ، قاری محمد اعظم چشتی،پیر عمار سعید سلیمانی ، مفتی محمد سعید رضو ی ، حافظ محمد رفیق قادری ،مولانا عبدالمجید کیلانی ، حافظ آصف علی اویسی ، میاں انیس الرحمان نقشبندی ،حافظ محمد نعمان صدیقی ، مولانا نصر احمد نقشبندی ، مولانا محمد عارف چشتی اور دیگر نے خطاب کیا۔مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا کہ دینی مدارس اسلامی اقدار کے محافظ اور اسلام کے قلعے ہیں جو جہالت کے اندھیروں میں علم و عرفان کی شمعیں روشن کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دھشت گردی اور فرقہ واریت نے امت مسلمہ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے مسلمانوں میں نفرت کے بیج بونے والا شیطان کا ایجنٹ ہے۔ وقت کا تقاضا ہے کہ دنیا بھر میں صبر و تحمل ،رواداری ، برداشت اور امن و سلامتی کے جذبوں کو فروغ دیں ۔ انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کی لوٹ مار ، بھتہ خوری اور قتل و غارتسے نجات کیلئے قانون کے ڈنڈے کا استعمال ضروری ہے۔