Home » Gujranwala » ایجوکیشن کسی بھی علاقہ کی تعمیر ترقی میں اہم کردار کرتی ہے،بلال اعجاز

ایجوکیشن کسی بھی علاقہ کی تعمیر ترقی میں اہم کردار کرتی ہے،بلال اعجاز

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ خصوصی)الصفہ سکول سادو پگالہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خطاب کرتے ہوئے چوہدری بلال اعجاز سابق ایم این اے، سردار ریاض احمد امیدوار قومی اسمبلی،ڈاکٹر انور رضا امیر جماعت اسلامی حلقہ پی پی101محمد اکرم گجر سابق ناظم یوسی طارق گجر مینجنگ ڈائریکٹر الائیڈ سکول سسٹم نوشہرہ ورکاں عبد الحمیدگجر پرنسپل ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا ایجوکیشن کسی بھی علاقہ کی تعمیر ترقی میں اہم کردار کرتی ہے ایجوکیشن کے حصول کیلئے اچھی درس گاہ بنیادی کردار دا کرتی ہے جس کی علاقہ میں شدت سے کمی محسوسی کی جارہی تھی لیکن الصفہ سکول سسٹم کی وجہ سے یہ کمی اب ہمیشہ کیلئے دور ہوگئی ہے اب علاقہ کے بچوں کو اپنی تعلیمی پیاس بجانے کیلئے بڑے شہروں کا رخ نہیں کرنا پڑے گا سکول ہذا میں دور جدید کی تمام تر سہولیات میسر ہونگی کوالیفائیڈ سٹاف کیساتھ ساتھ کمپیوٹر،مذہبی تعلیم اور دور جدید کی مجبوری انگلش کی طرف خاص توجہ دی جائے گی پرنسپل سکول ہذا نے کہا سکول میں غریب اور نادار افراد کے بچوں کو فری تعلیم دی جائے گی الصفہ سکول کی افتتاحی تقریب میں علاقہ بھر سے سیاسی سماجی مذہبی شخصیات سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔