Home » Gujranwala » عمران خان کی بڑھتی ہوئی عوامی مقبولیت مخالفین کو ہضم نہیں ہورہی،محمد علی

عمران خان کی بڑھتی ہوئی عوامی مقبولیت مخالفین کو ہضم نہیں ہورہی،محمد علی

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف پی پی93 کے سینئر رہنما چودھری محمد علی نے کہا ہے کہ انتخابات میں شکست مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کا مقدر بن چکی ہے وفاق اور پنجاب حکمرانوں کی بیڈ گورننس ہی ان کا انجام بنے گی ظلم اور بربریت کے ستائے لوگ ووٹ کی پرچی سے اپنی نفرت کا اظہار کریں گے اور عمران خان سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کرکے تبدیلی کی بنیاد رکھیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ڈیرہ پہ کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کفائت الرحمان چاند،ہارون نذیر ،ایوب انصاری سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا چودھری محمد علی نے کہا کہ انقلاب کا سونامی حکمرانوں کیلئے ڈر اور خوف بن چکا ہے عمران خان کی بڑھتی ہوئی عوامی مقبولیت مخالفین کو ہضم نہیں ہورہی تحریک انصاف کے امیدوار الیکشن میں زرداری اور نواز ٹولہ کے ایجنٹوں کی ضمانتیں ضبط کرادیں گے ۔