Home » Gujranwala » شفاف اور فوری انتخابات ناگزیر ہوچکے ہیں،سید حسن جعفری

شفاف اور فوری انتخابات ناگزیر ہوچکے ہیں،سید حسن جعفری

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے رہنماؤں چوہدری انصر نت اور سید حسن جعفری نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ مہنگائی ،بیروزگاری ،کرپشن کے خاتمہ کیلئے قوم دیانتدار قیادت کا انتخاب کریں حکومت میں شامل کرپٹ چور لٹیرے ملکی ترقی وخوشحالی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں زرداری اور نواز کی موجودگی میں شفاف انتخابات مشکوک ہیں مگر تحریک انصاف کے کارکن اوچھے ہتھکندوں اور غیر آئینی اقدام کی بھر پور مخالفت کریں گے انہوں نے کہا کہ اگر الیکشن کمیشن نے غیر جانبداری کا مظاہرہ کیا تو تحریک انصاف کے کارکن سول نافرمانی کی تحریک کا آغاز کریں گے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی ذمہ دار حکمران اور الیکشن کمیشن پہ عائد ہوگی انہوں نے کہا کہ شفاف اور فوری انتخابات ناگزیر ہوچکے ہیں تبدیلی کے عمل کو کوئی طاقت اور مشینری روک نہیں سکتی ۔