Home » Gujranwala » بھارتی حکومت اور فوج کی ریاستی دہشت گردی سے مسئلہ کشمیر دب نہیں سکتا

بھارتی حکومت اور فوج کی ریاستی دہشت گردی سے مسئلہ کشمیر دب نہیں سکتا

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی زون 93کے امیر حاجی مشتاق ابراہیم ، گروپ لیڈر ز حافظ حمید الدین اعوان، چوہدری شاہد منیر گوندل ، نائب امراء میاں محمد اکرم مہر، محمد سلیم بٹ اور مقامی ذمہ داران چوہدری محمد عرفان گجر ایڈووکیٹ ، محمد اقبال بھٹی،، محمد اشرف بھٹی اور راجہ محمد عتیق نے کشمیری حریت پسند محمد افضل گوروشہید کی پھانسی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ظالمانہ واقع سے بھارتی حکومت نے اپنے چہرے کو مزید داغدار کر لیا ہے۔ اقوامِ عالم کو بالعموم اور پاکستان حکومت کو بالخصوص اس کا سخت نوٹس لیتے ہوئے مظلوم کشمیریوں کی نسل کشی کو رکوانا چاہیے۔بھارتی حکومت اور فوج کی ریاستی دہشت گردی سے مسئلہ کشمیر دب نہیں سکتا۔ کشمیریوں کی قربانیاں رائگاں نہیں جائینگی اور جلد کشمیر بھارتی تسلط سے آزاد ہو گا۔ ابھی چند روز پہلے 5فروری کو پوری پاکستانی قوم نے “یوم یکجہتی کشمیر” منا کر مجاہدین کشمیر کو اپنی ہر قسم کی حمایت کایقین دلایا ہے۔ بھارت کو “ٹینورٹ کنٹری ” کی بجائے بد ترین دشمن تصور کیاجائے۔جماعت اسلامی کے ان راہنماؤں نے پر زور مطالبہ کا ہے کہ ہندوستان حکومت بلاتاخیر شہید محمد افضل گورو کی میت انکے ورثاء کے حوالے کرے۔