Home » Gujranwala » جنگلہ بس سے عوام کی ہمدردیاں اور ووٹ نہیں خریدے جاسکتے،چوہدری ارشد بریار

جنگلہ بس سے عوام کی ہمدردیاں اور ووٹ نہیں خریدے جاسکتے،چوہدری ارشد بریار

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ق ضلع گوجرانوالہ کے نائب صدر چوہدری ارشد بریار اور صدر این اے97 راجہ شعیب اسلم نے اپنے مشترکہ بیا ن میں کہا ہے کہ جنگلہ بس سے عوام کی ہمدردیاں اور ووٹ نہیں خریدے جاسکتے اگر پنجاب حکومت سستی روٹی سکیم ،ییلو کیپ ،لیپ ٹاپ ،میٹرو بس اور سولر انرجی جیسے فلاپ منصوبوں پر قوم کے اربوں لوٹانے کی بجائے بجلی ،گیس بحران کے خاتمہ پر صرف کرتی تو عوام کو ریلیف ملتا انہوں نے کہا کہ جنگلہ بس سے ٹریفک کا نظام متاثر ہورہا ہے مسلم لیگ ن ملک کی ترقی اور خوشحالی پر توجہ دیں ناکام منصوبوں پرسرکاری وسائل لوٹانے کی بجائے ملک وقوم کی ترقی کیلئے اقدامات کریں غربت ،مہنگائی اور لوڈشیڈنگ نے عوام کو ذہنی مریض بنا دیا ہے