Home » Gujranwala » انتخابات بر وقت ہونے سے غیر جمہوری عناصر کمزور ہو جائیں گے،راؤ اکرام خاں

انتخابات بر وقت ہونے سے غیر جمہوری عناصر کمزور ہو جائیں گے،راؤ اکرام خاں

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی کے ضلعی راہنما و سابق ٹاؤن ناظم راؤ اکرام خاں نے کہا ہے کہ انتخابات بر وقت ہونے سے غیر جمہوری عناصر کمزور ہو جائیں گے، جمہوریت کے خلاف ان غیر جمہوری عناصرکی سازشیں کامیاب نہیں ہوں گی، جمہوری نظام کے تحفظ کے لئے پیپلز پارٹی نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منڈیالہ وڑائچ میں اپنی رہائشگاہ پر ملنے آئے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا، وفد کی قیادت چودھری مشتاق گجر اور رانا محمد فیاض نے کی، راؤ اکرام خاں نے کہا کہ پیپلزپارٹی بروقت انتخابات منعقد کر کے عوام کے مسائل حل کرے گی، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی اور وفاق سمیت تمام صوبوں میں حکومت بنائے گی، انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو شہید کے منشور کو آگے لے کر چلیں گے اور جمہوری اقدار کی بالادستی قائم کریں گے۔