Home » Gujranwala » مسلم لیگ (ق) کی کارکردگی اس سے بڑھ کر نہیں ہوسکتی ،خواجہ وقار حسن

مسلم لیگ (ق) کی کارکردگی اس سے بڑھ کر نہیں ہوسکتی ،خواجہ وقار حسن

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)سٹی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ق) خواجہ وقار حسن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ق) کی کارکردگی اس سے بڑھ کر نہیں ہوسکتی کہ ہماری جماعت میں کوئی کرپشن نہیں ہے، (ق) لیگ آج عوامی خدمت گزاروں کی جماعت کی شکل اختیار کرتی جا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سٹی سیکرٹریٹ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ سخت حالات اور ملک کو بچانے کیلئے پی پی پی سے اتحاد کیا، تبدیلی بہت چھوٹا لفظ ہے، پاکستان کی موجودہ حالت پر ہم اس کی بحالی کے خواہاں ہیں، ہم حالت جنگ میں ہیں، ریڑھی والے سے لیکر اوپر تک سب کے سب سسٹم کی خرابی کے ذمہ دار ہیں۔