Home » Gujranwala » پیپلزپارٹی کی قیادت اقتدار اور موقعہ پرست ہے،عامر یعقوب وڑائچ

پیپلزپارٹی کی قیادت اقتدار اور موقعہ پرست ہے،عامر یعقوب وڑائچ

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کے راہنما عامر یعقوب وڑائچ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی قیادت اقتدار اور موقعہ پرست ہے اس کو ملک اورقوم کی کوئی فکر نہیں، پاکستان کو بچانے کیلئے میاں نوازشر یف کو ملک کو وزیر اعظم بنانا ناگزیز ہو چکا ہے، علامہ اقبال ٹاؤن میں کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف اور اسکے حواریوں کا صفایاہو جا ئیگا، موجودہ حکمرانوں نے جتنی کر پشن کی ہے ماضی میں اسکی مثال نہیں ملتی، عامر یعقوب وڑائچ نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ملک کی سب سے بڑی سیاسی اور عوامی جما عت بن چکی ہے اور آنیوالی حکو مت (ن) لیگ کی ہو گی۔اجلاس سے میاں محمد شبیر، اخلاق احمد خان، سردار محمد اشرف، محمد نواز چٹھہ، شیخ محمد آصف، عبدالمجید، سیٹ محمد اعظم و دیگر نے بھی خطاب کیا۔