Home » Gujranwala » ویلنٹائن ڈے غیر اسلامی و غیر اخلاقی تہوار ہے،رضوان چیمہ

ویلنٹائن ڈے غیر اسلامی و غیر اخلاقی تہوار ہے،رضوان چیمہ

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی زون پی پی 92 چودھری رضوان چیمہ نے کہا ہے کہ ویلنٹائن ڈے غیر اسلامی و غیر اخلاقی تہوار ہے، غیر مسلموں نے مسلمانوں کی غیرت کو کمزور کرنے کیلئے اس تہوار کو مسلم معاشرے میں فروغ دیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کھیالی شاہ پور میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، میٹنگ سے طارق جاوید بٹ، محمد یحییٰ بٹ و دیگر نے بھی خطاب کیا، چودھری رضوان چیمہ نے کہا کہ اہل مغرب کی ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ انسان سے شرم و حیاء کی چادر کو چھین کر اس کو بے شرمی و بے حیائی کی دہلیز پر کھڑا کر دیا جا ئے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی معاشرہ غیروں کی تقلید میں اسوہ حسنہ کو چھوڑ کر اسلام دشمن کلچر کو اپنانے کی دوڑ میں لگا ہوا ہے ، ایسے لوگوں کو رسول رحمتؐ کا فرمان یاد رکھنا چاہئے کہ جس کسی نے جس قوم کی مشابہت اختیار کی وہ انہیں میں سے ہو گا۔