Home » Gujranwala » قوم کے اربوں روپے کرپشن اور لوٹ مار کی نذر ہوچکے ہیں،شیخ نوید

قوم کے اربوں روپے کرپشن اور لوٹ مار کی نذر ہوچکے ہیں،شیخ نوید

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ق پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری شیخ نوید نے کہا ہے کہ میٹرو بس کے نام پر شروع کئے گئے منصوبہ میں اربوں روپے ڈبو کر عوام دشمنی کا ثبوت دیا گیا ہے پنجاب حکومت کو کوئی بھی منصوبہ کامیاب نہیں ہوا عوامی خدمت کے نام پر اپنے کارندوں کو نواز ا جارہا ہے قوم کے اربوں روپے کرپشن اور لوٹ مار کی نذر ہوچکے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے آفس میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سستی سولر انرجی کا مہنگا ترین ٹیرف تجویز کرکے پنجاب حکومت نے ایک اور بم گرانے کا منصوبہ بنا رکھا ہے جسے قوم نے مسترد کردیا ہے مسلم لیگ ن کی ناقص حکمت عملی نے عوام کو بیروزگار اور غربت کی زندگی بسر کرنے پہ مجبور کردیا ہے ۔