Home » Gujranwala » افضل گورو کی شہادت تحریک آزادی کشمیر میں نئی روح پھونکے گی،محمد اکمل چیمہ

افضل گورو کی شہادت تحریک آزادی کشمیر میں نئی روح پھونکے گی،محمد اکمل چیمہ

سیالکوٹ(بیورورپورٹ ) سابق ضلع ناظم ورہنما پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد اکمل چیمہ ،سابق ڈسڑکٹ اٹارنی پیر سید لیاقت علی شاہ اور جاوید علی شاہ نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ افضل گورو کی شہادت تحریک آزادی کشمیر میں نئی روح پھونکے گی اور اس سے کشمیریوں کی آزادی کا چراغ روشن ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو اپنی اس گھناونی حماقت کا عبرتناک خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ افضل گورو کی پھانسی پوری کشمیری قوم پر ہندوستانی حملے کے مترادف ہے اور اس کا خون ناحق رنگ لا سے مقبوضہ کشمیر کو ہندوستان ے غاصبانہ قبضے سے آزاد کرانے کی راہ ہموار ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی کی تحریک کو دبانے کے لئے باھرت تمام حربے استعمال کر رہا ہے اور کشمیریوں کے جذبہ حریت کو پامال کرنے کے لئے بھارت نے عدالتوں کا استعمال بھی شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افضل گورو کی پھانسی سے کشمیریوں کی تحریک آزادی مزید مضبوط ہو گی۔