Home » Gujranwala » گلشن پارک میں سیاسی جلسوں کی اجازت شہریوں کی بنیادی سہولیات پر شب خون مارنے کے مترادف ہے،مرزا محمد افضل

گلشن پارک میں سیاسی جلسوں کی اجازت شہریوں کی بنیادی سہولیات پر شب خون مارنے کے مترادف ہے،مرزا محمد افضل

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)پاک کشمیر ویلفیئر آرگنائزیشن کے صدر مرزا محمد افضل بیگ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ گلشن پارک میں سیاسی جلسوں کی اجازت شہریوں کی بنیادی سہولیات پر شب خون مارنے کے مترادف ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی او گوجرانوالہ سید نجم احمد شاہ کو دی جانے والی ایک تحریر درخواست میں کیا، انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ کے تمام پارک کھنڈرات بن چکے ہیں جبکہ ہارٹیکلچراینڈ پارکس اتھارٹی کے قیام باوجود انتظامیہ شہر کے کسی بھی پارک کی تزین و آرائش میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے، انہوں نے کہا کہ حکومتی پارٹی کے جلسے جناح سٹیڈیم میں منعقد ہو سکتے ہیں تو تحریک منہاج القرآن کا جلسہ سٹیڈیم میں ہونے کی اجازت نہ دینا سراسر نا انصافی ہے، انہوں نے کہا کہ گلشن اقبال پارک کا شمار پنجاب کے درجہ اول پارکوں میں ہوتا ہے، مگر انتظامیہ کا اس کی حالت سدھارنے کی جانب توجہ نہ دینا باعث تشویش ہے، انہوں نے گلشن اقبال پارک کی فوری تزین و آرائش و کسی قسم کا سیاسی جلسہ کی اجازت نہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔