Home » Gujranwala » عام انتخابات کا بروقت انعقاد وقت کا اہم ترین تقاضہ ہے، شیخ عتیق الرحمٰن

عام انتخابات کا بروقت انعقاد وقت کا اہم ترین تقاضہ ہے، شیخ عتیق الرحمٰن

سیالکوٹ(بیورورپورٹ )امیر جماعت اسلامی ضلع سیالکوٹ شیخ عتیق الرحمٰن ،نائب امیر محمد سہیل ربانی ،جنرل سیکرٹری شمس العارفین ،امیدوار پی پی 121ڈاکٹر شکیل اختر ٹھاکر ایڈووکیٹ،ضلعی صدر شباب ملی محسن اکرام بھٹی ،ضلعی ناظم شعبہ نشرواشاعت اقبال احمد ساجداور سیکرٹری نشرواشاعت محمد شعیب نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ عام انتخابات کا بروقت انعقاد وقت کا اہم ترین تقاضہ ہے اورانتخابات کا التوا ملکی اور قومی مفاد کے خلاف ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ انتخابات کو ملتوی کرانے کی کوششوں میں ہیں وہ اپنے مفادات کا کھیل کھیلنے میں مصروف ہیں اور اْن کی یہ کوشش پاکستان کو مزید نقصان پہنچانے کے مترادف ہے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے اپنے پانچ سالہ دورِحکومت میں اداروں کی تباہی،کرپشن ،مہنگائی ،جرائم کی شرح میں اضافہ ،بجلی و گیس کا بحران اور لاقانونیت کے سوا کچھ دکھائی نہیں دیتا۔ انہوں نے کہا کہ روٹی ،کپڑا اور مکان دینے کے دعوے کے ساتھ برسر اقتدار آنے والی حکومت نے لوگوں کے لئے دووقت کی روٹی کا حصول بھی دشوار بنا دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں عوام پر لازم ہے کہ وہ ایسے لوگوں کا انتخاب کریں جو دیانتدار ،مخلص اور عوامی مسائل کو حل کرنے کی صلاحیتوں سے مالا مال ہوں ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ انتخابات کو پْر امن اور شفاف بنانے کے لئے تمام ضروری اقدامات بروئے کار لائے جائیں تاکہ دھونس اور دھاندلی کے امکانات کا خاتمہ ہو سکے ۔