Home » Gujranwala » تنظیمی الیکشن میں ضلع اور تحصیل کی سطح پر ایسی قیادت سامنے آئے گی ،رانا نعیم الرحمن خاں

تنظیمی الیکشن میں ضلع اور تحصیل کی سطح پر ایسی قیادت سامنے آئے گی ،رانا نعیم الرحمن خاں

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی راہنما رانا نعیم الرحمن خاں نے کہا ہے کہ تنظیمی الیکشن میں ضلع اور تحصیل کی سطح پر ایسی قیادت سامنے آئے گی جو تحریک انصاف کی نظریاتی سیاست کی امین ہو گی۔ تحریک میں جمہوری روایات کے تسلسل سے نظریاتی کارکن ایک بلند تر مشن کے حصول میں کامیاب ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے کارکنوں اور یونین کونسل کی سطح پر منتخب عہدیداران سے ملاقاتوں کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ نظریاتی کارکنوں کے ساتھ مل کر ضلع بھر میں تحریک کے پیغام کو اجاگر کریں گے اور ظالمانہ استحصالی قوتوں کے خلاف جدوجہد بالآخر کامیابی سے ہمکنار ہو گی۔ اس موقع پر کارکنوں و عہدیداران نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ تحصیل و ضلع کی سطح پر ایسی قیادت منتخب کی جائے گی جو پارٹی کے منشور پروگرام کو عملی جامہ پہنانے کی صلاحیت اور جدوجہد کے جذبہ سے سرشار ہو گی۔ عہدیداران نے رانا نعیم الرحمن خاں کی ان کاوشوں کو سراہا جو انہوں نے تحریک انصاف کو ضلع بھر میں متحرک اور فعال بنانے کے لیے کی ہیں۔