Home » Gujranwala » حکمرانوں نے ملک وقوم کے مفاد میں کوئی اقدامات نہیں کیا ،رضوان اسلم بٹ

حکمرانوں نے ملک وقوم کے مفاد میں کوئی اقدامات نہیں کیا ،رضوان اسلم بٹ

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)مسلم لیگ ن کے راہنما رضوان اسلم بٹ نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے ملک وقوم کے مفاد میں کوئی اقدامات نہیں کیا مسلم لیگ ن اقتدار میں آکر محرومیوں کا ازالہ کریں گی ان خیالات کااظہار انہوںنے حیدری روڈ پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اسلم کمبوہ ،نذیر احمد کمبوہ،اقبال کمبوہ،خرم ودیگر موجود تھے ۔انہوںنے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے عوامی فلاح وبہبود کے لئے جس طرح کام کیئے ہیں ان کی مثال ملنامشکل ہے اور آئندہ بھی ایسے ان کاموں کا سلسلہ جاری رہے گا۔