لشکرے جھنگوی کی گلشن کا لونی امام بارگاہ کے بانی کے گھر پر فائرنگ
- Gujranwala on December 21, 2013 in
- |
- by admin
گوجرانوالہ : انجمن عون و محمد کے صدر اور علی مسجد و امام بارگاہ کے بانی سید مجاہد رضوی کو بمعہ اہلیہ لشکرے جھنگوی کے دہشتگردوں نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا ۔ جس کی وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ چند ماہ قبل علی مسجد و امام بارگاہ کی انتظامیہ کے سیکرٹری و معذن سید قاسم رضا رضوی کا امام بارگاہ میں مجلس و ماتم داری اور ذوالجناح نکالنے پر لشکرے جھنگوی کے کارکنوں کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا اور جس میںلشکرے جھنگوی کے کارکنوں اور امام بارگاہ انتظامیہ کی لڑائی بھی ہوئی ۔ اور لشکرے جھنگوی کے کارکنوں نے سید قاسم رضوی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جس کی پولیس کمپلین بھی کروائی گئی ۔ جس کے باوجود کل شام بعد نماز مغرب سید قاسم رضوی کے والد سید مجاہد رضوی جو امام بارگاہ کے بانی بھی ہے نماز سے فارغ ہوکر گھر واپس آرہے تھے کہلشکرے جھنگوی کے مصلحہ کارکن جو پہلے سے گھاٹ لگائے بیٹھے تھے۔ ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں سید مجاہد رضوی اور ان کی اہلیہ موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کے تین راہ گیر بھی زخمی ہو ئے ۔ جب کے ان کا بیٹا سید قاسم رضوی گھر نہ ہونے کی وجہ سے بچ گیا۔لشکرے جھنگوی کے کارکن فائرنگ اور قاسم کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوے موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس نے لعشیںقبضہ میں لے کر تفتیش شروع کر دی ۔