کالعدم لشکر جھنگوی وسیاہ صحابہ کی مرکزی امام بار گاہ فاطمتہ الزہرہ پر فائرنگ
- Gujranwala on February 22, 2015 in
- |
- by admin
گوجرانوالہ: امام بار گاہ فاطمتہ الزاہرہ و انجمن عون ومحمدکے صدر سید کاشف رضارضو ری کے گھر پر کالعدم لشکر جھنگوی وسیاہ صحابہ کے جدید اسلحے سے لیس نا معلوم دہشتگردوں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں سید کاشف رضارضو ری کے والد ،والدہ اورساس سسر موقع پر دم توڑ گئے ،تفصیلات کے مطابق ایک روز قبل مورخہ20فروری2015 بروز جمعتہ المبارک صدرعون ومحمد وبانی مجلس سید کاشف اور سپاہ صحابہ کے کارکنان کے درمیان مجلس وماتم داری اور جلوس ،تابوت برآمد کرنے پر شدید جھگڑا ہوا تھا جس کے نتیجہ میں صدر سمیت چندافراد شدید زخمی ہوئے جس میں سے چار کی حالت اب تک نازک ہے ، کالعدم لشکر جھنگوی وسیاہ صحابہ کے کارکنان دھمکیاںاور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے تھے،جبکہ گذشتہ شب کالعدم لشکر جھنگوی وسیاہ صحابہ کے چند نقاب پوش مصلح افراد صدرعون و محمدوبانی مجلس سید کاشف رضارضو ری کے گھرداخل ہوئے اور اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میںسید کاشف رضارضو ری کے والد، والدہ اورساس سسر کو سر پر گولیاں لگنے سے موقع پر دم توڑ گئے ، جب کہ کاشف اور ان کی اہلیہ ،گھر نہ ہونے کی وجہ سے بچ گئے پولیس اطلاع دینے کے باوجود دھیر سے آئی اور پولیس نے لاشیں قبضہ میں لے کر واقعہ کی تفتیش شروع کر دی۔