پولیس ہی دہشتگرد بن گئی:محمد زمان،عمر الطاف کو تشدد کانشانہ بنایا
- Gujranwala on March 25, 2015 in
- |
- by admin
گجرات(بیورورپورٹ)پولیس ہی دہشتگرد بن گئی محمد زمان ولد الطاف حسین ،عمر الطاف ولد الطاف حسین کو تشدد کانشانہ بنایا محمد زمان کو شدید زخمی حالت مین گجرات عزیز بھٹی ہسپتال چھوڑ کرفرار ۔ تفصیل کے مطابق پولیس ملاں احسان سے مل کر غریب خاندان پر کافی عرصے سے زور دے رہی ہے کہ اپنا مکان مدرسہ کو دے دو اس سے پہلے بھی ملاں احسان الطاف حسین کو اس مکان کی خاطر قتل کرو ا چکاہے اور طاقت ور ہونے کی وجہ سے باآسانی عدالت سے بری ہو گیا تھا کیونکہ متاثرہ خاندان گاﺅں چھوڑ چکا ہے اور اب مکان مدرسہ کے قبضے میں ہے اس لئے غریب خاندان کو مکان مدرسہ کے نام کروا نے کےلئے پولیس دہشتگردوں سے مل کر بچوں پر تشدد کر رہی ہے اور مختلف ایف آئی آر درج کر رہی ہے طاقت کے نشے میں مبتلا ملاں احسان نے ذہنی مریض بچہ عمر الطاف کو بھی تشدد کا نشانہ بنوایا جو بچپن سے معذور ہے اور بول بھی نہیں سکتا متاثرہ خاندان نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے انصاف کی اپیل ہے دوسری جانب جب پولیس سے اس کا موقف لینے کی کوشش کی گئی تو پولیس کا اس واقعہ پر بات کرنے سے انکار کردیا۔
Dated: 25-03-2015