ظلم کی داستان ختم نہ ہو سکی، دہشتگردوں نے الطاف حسین کو دن دیہاڑے قتل کردیا
- Gujranwala on January 19, 2015 in
- |
- by admin
گجرات (بیورورپورٹ)ظلم کی داستان ختم نہ ہو سکی ۔ ملاں احسان گروپ کے دہشتگردوں کا الطاف حسین کو دن دیہاڑے اپنی دوکان میں قتل کر دیا گیا۔نقاب پوش دہشتگردوں نے دن گیارہ بجے فائرنگ کر کے قتل کر دیا نقاب پوش دہشتگردوں نے محنت کش کو اپنی ملکیتی زمین مسجد کےلئے نہ دینے پر قتل کیا اس سے دو ماہ پہلے بھی ملاں احسان کے طالب علموں نے الطاف حسین پر تشدد کیا تھا جس میں وہ اپنی آنکھ سے محروم ہو گیا تھا ۔ ملزمان دھمکیاں دیتے ہوئے فرار، پولیس 24گھنٹے گزرنے کے باوجود بھی کسی کیخلاف پرچہ نہ درج کر سکی۔ میڈیا پر خبر نشر ہو نے کے بعد پولیس نے جامعہ تعلیم القرآن کے دو طالب علموں اور ملاں احسان کےخلاف قتل کی ایف آئی آر درج کر لی لیکن ابھی تک کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ دوسری جانب متاثرہ خاندان گھر کو تالے لگا کر اپنے ننیال ملکہ گاﺅں منتقل ہو گئے اور میت کو بھی ملکہ گاﺅںمیں دفنادیا مقتول کے کوتین بیٹے عمر الطاف ،محمد زمان اور خاور الطاف اور ایک بیٹی عائشہ ہے متاثرہ خاندان نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے واقعہ کے بعد علاقہ بھر میں خوف کی لہر دوڑ گئی۔
Dated: 19-01-2015