Home » Entertainment » ہیرا پھیری کاریمیک بنانے کا فیصلہ

ہیرا پھیری کاریمیک بنانے کا فیصلہ

ممبئی: فلم ہیرا پھیری کا ری میک بنایا جارہا ہے،مگر یہ فلم فیروز نا ڈیا والا کی ہیراپھیری اور ہیر ا پھیری ٹو کا سیکوئل نہیں بلکہ انیس سو چھہتر میں ہدایتکار پرکاش مہرا کی فلم ہیرا پھیری ہے ۔ ہدایتکار پرکاش مہراتو انتقال کرگئے مگر اب ان کے بیٹے پو نیت سترنے اپنے والد کی فلم کو دوبارہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے،جس کی شوٹنگ رواں سال کے آخر تک شروع کردی جائے گی۔پرکاش مہرا کی فلم میں امیتابھ بچن اور ونود کھنہ تھے تاہم اب فلم میں ان کی بیٹوں ابھیشک بچن اور اکشے کھنہ کو کاسٹ کرنے پر غور کیاجارہا ہے ،پونیت پر امید ہیں کہ فلم ہیرا پھیری کا ری میک اپنانمایاں وجود بنا لے گی ۔پونیت کاکہنا تھا کہ ہم اپنے والد کو بہت یا د کر تے ہیں ۔ انھوں نے فلم کے حوالے سے بات کر تے ہو ئے کہا کہ یہ ایک دلچسپ آئیڈیا ہے اور اس طرح وہ ان کی وصیت پو ری کریں گے۔اب دیکھنا یہ ہے کی پو نیت اپنے والد کے خواب کو کس حد تک پورا کر سکتے ہیں۔