Home » Gujranwala » متاثرین کو ریلیف دینے کیلئے پنجاب حکومت ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہی ہے،بشیر ورک

متاثرین کو ریلیف دینے کیلئے پنجاب حکومت ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہی ہے،بشیر ورک

گوجرانوالہ:پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر ممبر قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک نے کہا ہے کہ متاثرین کو ریلیف دینے کیلئے پنجاب حکومت ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہی ہے ۔ شہریوں کی جان و مال عزت و آبرو کی حفاظت کرنا ہماری ترجیحات ہیں ۔ ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے سوات آپریشن بہت ضروری ہے ۔ چند ملک دشمن عناصر دین کے نام پر فسادات کرنے میں مصروف تھے مگر پاک فوج کے جوانوں نے کامیاب آپریشن کر کے ان کے ارادوں پر پانی پھیر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کو گولیوں کا نشانہ بنانے والے ملک دشمن ہیں ان کا خاتمہ ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں ہے ۔ ہم سوات آپریشن میں جامعہ شہادت نوش کرنیوالے میجر عابد مجید اور ان کیساتھیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اﷲ تعالی انہیں بلند مرتبہ عطا کرکے جنت الفردوس میں اعلی مقام دے ۔ انہوں نے جملہ لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ ایسے والدین مبارکباد کے مستحق ہوتے ہیں جن کے لئے ملک و قوم کی بہتری اور دین اسلام کی سربلندی کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہیں ان کا نام رہتی دنیا تک رہیگا۔