Home » Gujranwala » پاک فوج کے جوانوں پر گولیاں برسانے والے ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں

پاک فوج کے جوانوں پر گولیاں برسانے والے ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں

گوجرانوالہ:پاک فوج کے جوانوں پر گولیاں برسانے والے ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں شہید ہونیوالوں کا خون رنگ لائے گا ملک سے دہشت گردی کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ ہو گا ان خیالات کا اظہار قومی تاجر اتحاد کے سابق چیئرمین انجمن تاجران گوجرانوالہ کے سرپرست اعلی صدر نعمانیہ روڈ حاجی محمد حفیظ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پاک فوج کے جوان پر فخر ہے کہ انہوں نے ہمیشہ ملک و قوم کی بہتری اور دین اسلام کی سربلندی کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ دیا ہے ۔ ہم تاجر برادری تن ،من ،دھن سے ان کیساتھ ہیں اور ملک کو قائد کے خوابوں کی تعبیر امن و امان کا گہوارہ بنا کر دم لینگے چاہے اس کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ کیوں نہ دینا پڑھے کسی بڑی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔