Home » Article » طبی مشورے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ تحریر:حکیم و ڈکٹر محمد انور

طبی مشورے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ تحریر:حکیم و ڈکٹر محمد انور

سوال:حکیم وڈاکٹر صاحب میری عمر پنتیس سال ہے لیکن ماہواری آنی بند ہو گئی ہے کیا اس کا بھی کوئی علاج ہے ،انم محمود کوٹ لدھا 
جواب: انم محمود صاحبہ آپ صبح شام تن سیکھ پانچ پانچ چمچ چائے پیئیں اور حب مدد دو دو عدد اور مستورین دو دو چمچ چائے والے استعمال کریں۔ انشاء اللہ ماہواری آجائے گی،اپنی خوراک کا خاص خیال رکھیں،جس میں سبز جلد والی سبزیاں زیادہ استعمال کریں۔
سوال:حکیم صاحب میری عمرتیس سال ہے رحم سے رطوبت خارج ہوتی اور درد انگیز کفیت بن جاتی ہے کوئی مشورہ لکھ دیں۔ مسز عبدالرزاق،تلونڈی موسیٰ خاں 
جواب: مسز عبدالرزاق صاحبہ آپ حب مروا ریدی ایک عدد صبح ناشتہ سے پہلے ایک گلاس دودھ سے کھا لیا کریں۔انشاء اللہ بیس دن میں یہ کفییت نہیں رہے گی اللہ تعالیٰ شفاء دیں گے 
سوال: حکیم و ڈاکٹر صاحب میری عمر اڑتیس سال ہے۔بڑی آنت میں لہریں اٹھتی ہیں۔ ڈاکٹر نے کہا ہے شاید رسولی ہو،میں آپریشن سے ڈرتی ہوں،ویسے مجھے زیادہ درد بھی نہیں، رسولی کے چانس لگتے ہیں۔ آپ سے گزارش ہے کہ بڑی آنگت کے درد لہرو غیرہ کی دوائی بتا دیں۔سفینہ بیگم ملتان شریف 
جواب:سفینہ بیگم صاحبہ آپ صبح شام کھانے سے پہلے ایک ایک قرمین لیا کریں۔ انشاء اللہ لہریں ٹھیک ہو جائیں گی۔
سوال:ڈاکٹر صاحب میری عمر بتیس سالہے مجھے خاوند سے بے رغبتی ہے جس وجہ سے کئی دفعہ ناراضگی بھی ہوئی،کوئی ایسی دوائی بھی ہے،کھاجاسکے،صائمہ طفیل چیمہ،سلطنت عمان 
جواب:صائمہ طفیل چیمہ صاحبہ آپ ماء للحم دو دو چمچ دودھ میں کھانے سے آدھا گھنٹہ پہلے استعمال کریں۔ اللہ تعالیٰ اپنا فضل فرما دیںگے۔اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے خاوند کی اطاعت کرو،نبی پاکؐ نے فرمایا اللہ کے بعد رسولؐ کے بعد اگر خاوند ناراض ہے تو عورت خواہ دن بھر روزہ رکھتی ہو، رات بھر تہجد پڑھتی ہو جہنمی ہے اس لیے آپ جھگڑا چھوڑ دیں اور اپنا علاج کروائیں۔اسی میں دنیا اور آخرت میں بھلا ہے۔
سوال:حکیم صاحب میری عمر تیس سال ہے۔بچہ کی پیدائش ہوئی ہے اور بہت کمزوری محسوس ہوئی میں انگریزی دوائی نہیں لینی چاہتی میری مدد فرمائیں، عظمہ زاہد جہلم 
جواب:عظمہ زاہد صاحبہ آپ تن سیکھ پانچ پانچ چمچ صبح شام کھانے سے پہلے استعمال کریں۔ساتھ حب جواہر ایک ایک عدد استعمال کریں۔انشاء اللہ کمزوری دور ہو جائے گی۔
سوال:ڈاکٹر صاحبہ میری بچہ کو ٹانسز بتایا جاتا رہا ہے کیا اس کیلئے بھی طب میں دوائی ہے،نیلم یاسین سرگودھا 
جواب: نیلم یاسین صاحبہ الحمداللہ طب میں دنیا کے ہر مرض کا علاج موجود ہے اور ہو رہا ہے۔آپ مایوس نہ ہوں اس کا آپریشن نہیںہوتا۔ آپ بچے کو ٹانزل 1/2چمچ نیم گرم پانی میں ڈال کر غرارے کرائیں اور لعوق سپستان دو دو گرام کھلائیں۔انشاء اللہ گلا ٹھیک ہو جائے گا، بس بچوں کو بازاری کھٹی مٹھی چیزیں چپس سپاری ٹکیاں وغیرہ روک دیں یہ بچوں کی صحت پر بہت برے اثرات ڈال رہی ہیں۔
سوال: حکیم و ڈاکٹر صاحب میری عمر چالیس سال ہے۔ میرے دل کا ایک وال بند ہو رہا ہے جس سے سینے میں دردسانس وغیرہ کا مسئلہ اکثر بنا رہتا ہے کوئی دوائی لکھ دیں۔مقصود احمد سکھر 
جواب:مقصود احمد آپ خمیرہ اپریشن حکیم ارشد والا صبح شام پانچ گرام کھانے سے پہلے استعمال کریں انشاء اللہ ایک مہینے کے اندر اندر وال کھل جائے گاآپریشن نہیںہوگا۔ 
سوال:حکیم و ڈاکٹر صاحب مردانہ کمزوری بہت ہے کوئی مشورہ دیں،بے شک دوائی قیمتی کیوں نہ ہو۔ عبدالمجید راولپنڈی 
جواب:عبدالمجید آپ حب ممسک 93رات کو استعمال کریں اللہ تعالیٰ شفاد دے گا۔