Home » Sports » قومی کبڈی چیمپئن شپ منگل سے شروع ہوگی

قومی کبڈی چیمپئن شپ منگل سے شروع ہوگی

لاہور: پینتسیویں قومی کبڈی چیمپئن شپ چھبیس مئی سے لاہور میں شروع ہوگی۔ پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری محمد ارشد نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ چار روزہ چیمپئین شپ کا آغاز پنجاب اسٹیڈیم میں ہوگا ۔جس میں چاروں صوبوں ،اسلام آباد ، فاٹا اور آرمی سمیت تمام محکموں کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ دفاعی چیمپیئن واپڈا کی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔ا سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال چیمپیئن شپ کا افتتاح کرینگے۔