Home » Sports » آئی پی ایل کے تیسرے ایڈیشن کیلئے کھلاڑیوں کی نیلامی آج ہوگی

آئی پی ایل کے تیسرے ایڈیشن کیلئے کھلاڑیوں کی نیلامی آج ہوگی

ممبئی : انڈین پریمیئر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کیلئے کھلاڑیوں کی نیلامی آج منگل ہوگی ، نیلامی میں مجموعی طور پر چھیاسٹھ کھلاڑی حصہ لیں گے جن میں سے گیارہ کا تعلق پاکستان سے ہے ۔آئی پی ایل کا تیسرا ٹورنامنٹ مارچ میں کھلا جائے گا ، ایونٹ کیلئے مجموعی طور پرچھیاسٹھ کھلاڑیوں کو کل مختلف فرنچائز کے سامنے بڈنگ کیلئے پیش کیا جائے گا ، پاکستان کے محمد عامر، عمر اکمل اور سعید اجمل پہلی مرتبہ آئی پی ایل میں حصہ لینے کیلئے نیلامی کیلئے پیش ہوں گے ، آئیپی ایل میں حصہ لینے والے عمران نذیر ، رانا نوید الحسن اور عبدالرزاق بھی فرنچائزز کی ایما ء پر نیلامی کی فہرست میں شامل کرلئے گئے ہیں جبکہ شاہد آفریدی ، کامران اکمل، مصباح الحق اور سہیل تنویر دو ہزار آٹھ کی آئی پی ایل میں حصہ لے چکے تھے لیکن پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کی وجہ سے دو ہزار نو کے سیزن میں عدم شرکت اور این او سی کی فراہمی میں تاخیر کی وجہ سے یہ کھلاڑی بھی دو ہزار دس ایڈیشن میں حصہ لینے کیلئے نیلامی میں پیش ہورہے ہیں ۔