Home » Sports » یونس خان سمیت تین کھلاڑی کراچی سے آسٹریلیا روانہ

یونس خان سمیت تین کھلاڑی کراچی سے آسٹریلیا روانہ

کراچی:آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں شرکت کے لیے یونس خان سمیت تین کھلاڑی آسٹریلیا روانہ ہوگئے۔آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں شرکت کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان، آل راؤنڈر فواد عالم اور نوجوان بیٹسمین خالدلطیف جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی سے آسٹریلیا روانہ ہوئے۔پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان پانچ ون ڈے میچز پرمشتمل سیریز بائیس جنوری سے شروع ہوگی۔آسٹریلیا جانے والے کھلاڑیوں نے عزم ظاہر کیا کہ وہ ٹیم کی کامیابی میں اہم کردارادا کرنے کی کوشش کریں گے۔