Home » News » آئی پی ایل تنازع،للت مودی نے فون تک نہ اٹھایا، اعجازبٹ کا شکوہ

آئی پی ایل تنازع،للت مودی نے فون تک نہ اٹھایا، اعجازبٹ کا شکوہ

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین اعجاز بٹ نے آئی پی ایل فرنچائز کے پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ رویہ پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا ہے ۔لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اعجاز بٹ نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کے آئی پی ایل میں شامل نہ ہونے پر افسوس ہے۔ انہوں نے وفاقی وزیر کھیل سے کہا ہے کہ وہ اپنے بھارتی ہم منصب سے اس معاملے پر بات کریں، انہوں نے بتایاکہ وہ بہت دیر تک آئی پی ایل کمشنر للت مودی سے بات کرنے کی کوشش کرتے رہے لیکن للت نے فون نہیں اٹھایا۔ اعجاز بٹ نے مزید کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز ختم ہونے پر ٹیم کی کارکردگی اور دیگر اہم باتوں کا نوٹس لیں گے،انہوں نے پاکستان ٹیم کیلئے بیٹنگ اور فیلڈنگ کوچ کی ضرورت پر زور دیا۔