Home » Sports » ایڈیلیڈ ون ڈے میں پاکستان کو شکست، آسٹریلیا نے سیریز جیت لی

ایڈیلیڈ ون ڈے میں پاکستان کو شکست، آسٹریلیا نے سیریز جیت لی

ایڈیلی: پاکستان کرکٹ ٹیم نے بولنگ یا بیٹنگ میں تسلسل برقراررکھا ہویا نہ ہوہولیکن شکستوں میں تسلسل برقرار رکھاہوا،تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان کی مایوس کن کارکردگی جاری رہااور آسٹریلیا نے 40رنز سے میچ اور سیریز اپنے نام کرلی۔آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ50اوورز میں6وکٹوں کے نقصان پر 286رنز بنائے اور پاکستان کو میچ جیتنے کیلئے287رنز کا ہدف دیا ہے۔ آسٹریلیا کی ابتدائی دو وکٹیں63اور 64کے مجموعی اسکور پر گر گئیں جبکہ کپتان رکی پونٹنگ بغیر کوئی رن بنائے نوید الحسن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ مارش 83اور کلارک80رنز پر آوٴٹ ہو کر اپنی سنچری بنانے کا خواب مکمل نہ کرسکے جبکہ ہسی49کے اسکور پر عمر گل کا شکار ہوئے۔ پاکستان کی طرف سے کامیاب ترین بولر رانا نوید الحسن رہے جنہوں نے 57رنز دے کر2وکٹیں حاصل کیں جبکہ مہنگے ترین باوٴلر عمر گل رہے جنہوں نے 80رنز دے کر دو کھلاڑیوں کوآوٴٹ کیا۔ انکے علاوہ سعید اجمل اور محمد ا ٓصف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ دوسری جانب پاکستان کی اننگز کا آغازبھی تباہ کن انداز میں ہوا، 60کے اسکور پر کپتان محمد یوسف سمیت چار اوپری بلے آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ چکے تھے، جن میں سلمان بٹ امپائر ڈی سلوا کے غلط فیصلے کی بھینٹ چڑھے۔ انہوں نے 39گیندوں پر 5چوکوں کی مدد سے 34رنز بنائے۔عمر اکمل اور فواد عالم نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں85رنز بناکر اسکور 145پر پہنچادیا ۔ عمر اکمل 59رنز بناکر آؤٹ ہوئے ان کے فوراً بعد فواد عالم نے بھی 33رنز کے انفرادی اسکو رپررخت سفر باندھ لیا۔ آفریدی اور رانا نویدالحسن نے 58رنز کی شراکت قائم کرکے پاکستانیوں کے دلوں میں جیت کی ماند ہوتی امید پھر روشن کردی ، لیکن قسمت کی دیوی کو رحم نہ آیا اور ہیرس کی اندر آتی ہوئی ایک بال نے آفریدی کی اننگ کا خاتمہ کردیا ، انہوں نے 29گیندوں پر چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 40رنز بنائے ان کے بعد باقی وکٹیں بھی یکے بعد دیگرے گرتی رہیں اورپوری ٹیم 246بناکر آؤٹ ہوگئی۔ آسٹریلیا کی جانب سے ہیرس سب سے کامیاب بولر رہے انہوں نے 43رنز کے عوض 5کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور مین آف دی میچ کا اعزاز بھی حاصل کیا۔ آج کے میچ میں جیت سے سیریز بھی آسٹریلیا کے نام ہوگئی اور ایک اور شکست پاکستان کا مقدر بنی۔ اگلا میچ جمعہ کو پرتھ میں کھیلا جائے گا۔