Home » Breaking » مینگورہ کی گلیوں میں لڑائی

مینگورہ کی گلیوں میں لڑائی

may-23-1مینگورہ: سوات کے علاقے مینگورہ میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔ قمبر میں شرپسندوں کا صفایا کردیا گیا۔ ضلع بھر میں تاحال کرفیو نافذ ہے جبکہ ایک ماہ بعد بھی بجلی، پانی، فون اور دیگر سہولیات کی بحالی ممکن نہیں ہوسکی۔ سوات کے مختلف علاقوں میں سیکورٹی فورسز اور شرپسندوں کے درمیان جھڑپیں ہورہی ہیں جبکہ مینگورہ میں باقاعدہ آپریشن کیا جارہا ہے۔ تین دن قبل سیکورٹی فورسز نے مینگورہ شہر کو گھیرے میں لے کر محاصرہ کرلیا تھا۔ اس دوران متعدد شرپسند وہاں سے فرار ہوگئے۔ باقی ماندہ سیکورٹی فورسز کے خلاف مزاحمت کررہے ہیں۔سیکورٹی فورسز نے مینگورہ سے تین کلومیٹر دورقمبر کے علاقے میں کامیاب آپریشن کے بعد شرپسندوں کا صفایا کرکے کنٹرول سنبھال لیا۔ قمبر کی پہاڑیوں پر سیکورٹی فورسز نے پوزیشن مستحکم کرلی ہے۔ سیکورٹی فورسز کو آپریشن کے لئے گن شپ ہیلی کاپٹروں کی سہولت بھی حاصل ہے۔ سوات کے تمام علاقوں میں کرفیو نافذ ہے جس کے باعث دو لاکھ سے زائد افراد محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ جبکہ ایک ماہ بعد بھی بجلی، پانی، فون اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی ممکن نہیں ہوسکی ہے۔ ضلع بھر میں تمام سرکاری و نجی اسپتال بند پڑے ہیں۔ اور علاقے میں رہ جانے والے افراد شدید مشکلات کا شکار ہیں۔