Home » Gujranwala » صوفی محمد اور طالبان کی ڈنڈا بردار شریعت نہیں چلنے دینگے،پیر سید فدا حسین

صوفی محمد اور طالبان کی ڈنڈا بردار شریعت نہیں چلنے دینگے،پیر سید فدا حسین

گوجرانوالہ:دہشت گردی اور شدت پسندی کا خاتمہ کیے بغیر مضبوط پاکستان کا تصور کرنا ناممکن ہے صوفی محمد اور طالبان کی ڈنڈا بردار شریعت نہیں چلنے دینگے ۔ نظام مصطفے کا نفاذ تمام برائیوں کے خاتمے کی ضمانت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار پیر سید فدا حسین شاہ حافظ آبادی ،سینئر نائب صدر جماعت اہلسنت پنجاب نے تارانوالہ بازار گوجرانوالہ میں سالانہ جشن میلاد مصطفے سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مولانا مفتی محمد حسین صدیقی ،قاری محمد سلیم زاہد ،مولانا محمد اکبر نقشبندی ،صاحبزادہ محمد عارف چشتی ،سرفراز احمد تارڑ ،قاری محمد اشرف شاکر ،محمد عبدالرؤف چشتی ،مولانا محمد نصیر احمد اویسی ،مولانا محمد شریف صدیقی ،صاحبزادہ ثقلین چشتی ،محمد اکرام بابر ،محمد فائق قادری ،محمد ذیشان اکبر ،حافظ محمد سعید اور دیگر نے خطاب کیا۔ مفتی محمد حسین صدیقی نے کہا کہ سوات میں افواج پاکستان ملک کی سالمیت و بقا ء کی جنگ لڑ رہی ہیں ۔ قاری محمد سلیم زاہد نے کہا کہ پاکستان ہمارے بزرگوں نے بنایا تھا ہم ہر قربانی دے کر پاکستان بچائیں گے ۔ مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا کہ صوفی محمد سمیت حکومتی رٹ کو چیلنج کرنیوالے تمام افراد ملک کے غدار ہیں ۔