Home » Entertainment » انجلینا کی والد سے صلح

انجلینا کی والد سے صلح

لندن: ہالی وڈ کی دلکش اداکارہ انجلینا جولی نے اپنے والد جان وائٹ سے صلح کرلی۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق انجلینا اور ان کے والد جان نے ایک ساتھ اٹلی کے شہر وینس میں فلم دی ٹوارسٹ کی شوٹنگ کے دوران خوشگوار لمحات گزارے۔شوٹنگ کے سیٹ پر انجلینا کے ہمراہ بریڈ پٹ اور بچے بھی ساتھ موجود تھے۔فلم ٹامب رائیڈر میں کام کرنے والی انجلینا اور ان کے والد جان کے درمیان دوہزار ایک میں اختلاف ہوا جب جان نے انجلینا کی دماغی حالت پر تحفظات کا اظہارکیا۔جس کے بعد انجلینا اپنے والد سے خفا ہوگئیں۔جان نے متعدد بار انجلینا سے تعلقات بحال کرنے کی کوشش کی تاہم اب دونوں میں اختلافات ختم ہوگئے ہیں۔