Home » Entertainment » کْل پاکستان موسیقی کانفرنس

کْل پاکستان موسیقی کانفرنس

لاہور: کْل پاکستان موسیقی کانفرنس کے چوتھے روز کلاسیکی موسیقی سے وابستہ گھرانوں کے جواں سال گائیکوں نے اپنے فن کا مظاہرہ کر کے محفل لوٹ لی۔خطے کی کلاسیکی موسیقی میں شام چوراسی اور پٹیالہ گھرانے کو ممتاز مقام حاصل ہے۔ روایتی مشرقی موسیقی سے وابستہ ان گھرانوں کی جواں نسل کے گائیکوں نے کْل پاکستان موسیقی کانفرنس میں اپنے فن کا زبردست مظاہرہ کر کے داد سمیٹی۔ شام چوراسی گھرانے کی جوڑی نایاب علی خاں اور انعام علی خاں نے ماروا ٹھاٹ کا راگ پیش کیا، جس کا وادی سْر ریکھب اور سم وادی دھیوت تھا۔اسی گھرانے کے گائیک سلمان امجد امانت علی خاں نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ شام چوراسی گھرانے کے فنکار رفاقت علی خاں نے راگ چندر کونس پیش کیا، جس کا وادی سْر مدھم اور سم وادی کھرج تھا۔ ان فنکاروں کی پرفارمینس اس بات کا ثبوت تھی کہ ملک میں کلاسیکی موسیقی کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے۔ کانفرنس میں یونیورسٹیوں اور کالجوں کے علاوہ اکیڈمیوں کے اسٹوڈنٹس نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ موسیقی کے ان طالب علموں نے راگوں کے علاوہ غزل ، ٹھمری اور گیت پیش کئے۔ اس موقعے پر طبلے اور بنسری کی انتہائی خوبصورت پرفارمینس بھی پیش کی گئی۔