Home » Gujranwala » گندم کے بعد چاول بھی اچھی قیمت میں فروخت ہونیکا امکان

گندم کے بعد چاول بھی اچھی قیمت میں فروخت ہونیکا امکان

گوجرانوالہ:گندم کی بہتر قیمت ملنے پر کاشتکاروں کی بڑی تعداد نے فصل خریف وسیع پیمانے پر کاشت کرنے کا منصوبہ بنایا ہے گندم کے بعد چاول بھی اچھی قیمت میں فروخت ہونیکا امکان ہے ۔ نہری علاقوں میں تیاریاں عروج پر بارانی علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے کاشتکار متاثر ہو رہے ہیں ۔ فصل ربیع کی طرح حکومت فصل خریف کی اچھی قیمت پر خرید کر کے کاشتکاروں کو ریلیف دے کاشتکاروں کی بڑی تعداد پروگیسوایسوسی ایشن کے صدر ایس ایم اظہر چوہدری محمود بشیر ورک ایم این اے ،ڈاکٹر شبیراحمد بسرا اور دیگر کاشتکاروں نے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے گندم فی من 950 روپے خرید کر کے کاشتکاروں کے حقوق کی ترجمانی کی ہے ان کی حوصلہ افزائی کی وجہ سے کاشتکار زیادہ سے زیادہ چاول کی فصل بھی کاشت کرینگے تاکہ ملک زرعی اجناس کے حوالہ سے خود کفیل ہو سکے ۔ انہوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا کہ گندم کے بعد چاول کا بھی حکومت بہتر ریٹ مقرر کر کے خود خرید کرے ۔