Home » Gujranwala » بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کاشتکاروں کو فصل حریف کی بوائی میں دشواری کا سامنا

بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کاشتکاروں کو فصل حریف کی بوائی میں دشواری کا سامنا

گوجرانوالہ:بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کاشتکاروں کو فصل حریف کی بوائی میں دشواری کا سامنا رات دن ٹیوب ویل چلنے کے باوجود پانی کی کمی ہدف کم ہونے کا امکان ۔ تفصیل کے مطابق ان دنوں فصل خریف کی بوائی شروع ہے اور کاشتکاروں نے تیاریاں مکمل کی ہیں کچھ علاقوں میں بوائی زوروں پر ہے مگر کچھ علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے باعث کاشتکار پریشان ہیں کیونکہ اس فصل کی بوائی کیلئے پانی کھیت میں جمع کرنا ہوتا ہے اور بعد میں ٹریکٹر کیساتھ ہل چلا کر پانی میں ہی کدو کر کے زمین کو نرم کر کے پنیری بوئی جاتی ہے اور مسلسل کھیت میں پانی جمع رکھنا پڑتا ہے مگر بجلی کی بندش سے کاشتکاروں کو زبردست پریشانی کا سامنا ہے کاشتکاروں کی بڑی تعداد نے اعلی حکام سے اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔