Home » Entertainment » آصف نے پرپوز کیا تھا، وینا

آصف نے پرپوز کیا تھا، وینا

لاہور: لالی وڈ کی اداکارہ وینا ملک نے کہا ہے کہ ویلٹائن ڈے پر کرکٹر محمد آصف نے انہیں پرپوز کیا تھا لیکن وہ مزید دو سال تک شادی نہیں کرنا چاہتیں۔وہ مقامی فائیو اسٹار ہوٹل میں اپنی جانب سے میڈیا کو دیئے جانے والے ظہرانے میں بات چیت کر رہی تھیں۔ وینا ملک نے کہا کہ ان کا محمد آصف کے ساتھ دوستی کا رشتہ ہے لیکن انہوں نے کبھی اس سے شادی کرنے کی خواہش کا اظہار نہیں کیا ، رواں سال ویلنٹائن ڈے پر آصف نے انہیں شادی کے لئے پرپوز کیا تھا لیکن وہ ابھی دو سال تک شادی کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتیں۔وینا نے کہا کہ یہ سچ ہے کہ اداکار ببرک شاہ کے ساتھ ان کی منگنی ہوئی تھی اور ببرک کی فیملی کے ساتھ ان کے گہرے روابط ہیں لیکن آصف کے ساتھ اسکینڈل میڈیا میں آ جانے کے بعد ہماری منگنی کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا جس کا اصل ذمہ دار بھی محمد آصف ہے۔ وینا ملک نے کہا کہ ابھی تک انہوں نے اور ببرک شاہ نے منگنی کی انگوٹھیاں ایک دوسرے کو واپس نہیں کیں۔ اس موقع پر وینا ملک نے اپنی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔اس موقع پر میڈیا کو وینا ملک پروڈکشنز کے سلسلہ وار کھیل ‘الجھے دھاگے’ کا پرومو بھی دکھایا گیا ، اس ڈرامہ سیریل کی ہدایات وینا ملک نے خود دی ہیں اور اس کو مصنف عقیل روبی نے تحریر کیا ہے۔