Home » Gujranwala » ایس پی اطہر وحید گستاخان رسول اﷲ ﷺ کیخلاف فوری کارروائی عمل میں لائیں ، زاہد حبیب قادری

ایس پی اطہر وحید گستاخان رسول اﷲ ﷺ کیخلاف فوری کارروائی عمل میں لائیں ، زاہد حبیب قادری

گوجرانوالہ:سنی تحریک کے ڈویژنل کنونیئر محمد زاہد حبیب قادری نے کہا ہے کہ ایس پی اطہر وحید گستاخان رسول اﷲ ﷺ کیخلاف فوری کارروائی عمل میں لائیں ۔ پولیس کا علماء اہلسنت کیخلاف جارحانہ رویہ غیر مناسب ہے ۔ منڈیالہ خرد تھانہ فیروزوالا میں ایس ایچ او جانبداری کا مظاہرہ کرنے کی بجائے میرٹ پر فیصلہ کرے ۔ زاہد قادری نے کہا کہ سنی تحریک گستاخان رسول ﷺ کو تحفظ دینے والی کسی بھی مصالحتی کمیٹی کو جوتے کی نوک پر رکھتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز قاری محمد صادق ،چوہدری محمد ریاض اور دیگر علماء کی قیادت میں دفتر سنی تحریک آنیوالے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ زاہد قادری نے کہا کہ ایس پی اطہر وحید اور ایس ایچ او تھانہ فیروزوالا سیشن جج کے احکامات کو گول مت کریں ۔ اہلسنت کو ایک سازش کے تحت احتجاج کی راہ اختیار کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے ۔ ڈی آئی جی اور ڈی سی او ،،سیاسی پولیس،، افسران کی جانبداری اور لاپرواہی کا فوری نوٹس لیں ۔ رسول اکرمؐ کے میلاد مبارکہ پر زبان درازی کرنیوالوں کیخلاف مقدرمہ درج نہ کیا گیا تو تاریخ ساز احتجاج کرینگے ۔ جس کی تمام ذمہ داری ضلعی حکومت و پولیس انتظامیہ پر عائد ہو گی ۔