Home » Entertainment » وینا کا آصف سے چونتیس لاکھ کی وصولی کا نوٹس

وینا کا آصف سے چونتیس لاکھ کی وصولی کا نوٹس

لاہور: اداکارہ وینا ملک نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد آصف سے چونتیس لاکھ روپے کی وصولی کا نوٹس بھیج دیا ہے۔ اداکارہ وینا ملک کے مطابق انہوں نے بیس فروری کو اپنے وکیل کے ذریعے فاسٹ باؤلر محمد آصف کو چونتیس لاکھ روپے وصولی کا ایک نوٹس بھیجا تھا جس کا انہیں کوئی جواب نہیں ملا۔ وینا ملک کا کہنا ہے کہ نوٹس بھیجنے کے سات روز بعد انہیں قانونی کارروائی کا حق حاصل ہے لیکن قومی کرکٹر ان کے دوست ہیں اس لئے وہ ایسا کچھ کرنے کے بجائے بیٹھ کر معاملہ طے کرنے کی کوشش کریں گی۔وینا ملک نے بتایا کہ محمد آصف نے ان کے ایک کروڑ روپے سے زائد رقم ادا کرنا ہے انہوں نے یہ تمام پیسے ان کے وکلا کو بھارت اور دوبئی میں کیسز کی پیروی کرنے کے لیے دیئے تھے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ دسمبر دو ہزار آٹھ میں جب ان کی محمد آصف سے پہلی ملاقات ہوئی تو اس وقت ان کے پاس گھر اور گاڑی بھی نہیں تھی۔