Home » Entertainment » کریناکاآئیفا کی تقریب میں شرکت سے انکار

کریناکاآئیفا کی تقریب میں شرکت سے انکار

نیودہلی: بالی وڈ اداکارہ کرینا کپور اس وقت ایشوریا کی نسبت زیادہ سراہی جارہی ہیں لیکن جہاں تک آئیفا کا تعلق ہے تو اس میں اب تک بچن فیملی کا مقام اعلیٰ مانا جاتا ہے جس کا کرینا کو بھی احساس ہے اور اس چیز کو ذہن میں رکھے ہوئے اداکارہ نہ صرف تقریب میں بلو باربر کے گیت مرجانی پر پرفارم نہیں کررہیں بلکہ انہوں نے پروگرام میں شرکت سے بھی انکار کردیا ہے۔کرینا چاہتی تھیں کہ تقریب کا آغاز اور اختتام ان ہی کی پرفارمنس سے ہولیکن انتظامیہ ان کی اجارہ داری پر رضامند نہ ہوئی کیوں کہ ایک پرفارمنس تو آخر کار بچن فیملی کے حق میں جانی تھی۔کرینا کپورکو جب بتایا گیا کہ ان کی خواہش پوری نہیں ہوسکتی تو انہوں نے آئیفا میں شرکت سے انکار کردیا۔اب کرینا اپنے دوست سیف علی خان کے ساتھ ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کا ایونٹ دیکھنے انگلینڈ جارہی ہیں۔یوں شاہ رخ خان، سیف علی خان اورپریانکا چوپڑا کے بعد آئیفا کی انتظامیہ کو کرینا نے بھی ایک اور دھچکا دے دیا۔