Home » Entertainment » گریمی ایوارڈ پہلی بھارتی گلوکارہ تانوی کے نام

گریمی ایوارڈ پہلی بھارتی گلوکارہ تانوی کے نام

نیودہلی: پہلی بھارتی معروف پلے بیک سنگرتانوی شاہ نے گریمی ایوارڈ اپنے نام کرلیا ۔بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق تانوی پہلی بھارتی خاتون ہیں جنہوں نے گریمی ایوارڈ جیتا ہے۔تانوی کو یہ ایوارڈ فلم سلم ڈاگ ملینئر میں موسیقار اے آر رحمان کے گانے ’جے ہو‘میں حصہ لینے پردیا گیا۔تانوی نے اس گانے کے ہسپانوی زبان میں بول لکھے اور ان کی ترتیب دی تھی۔گلوکارہ تانوی شاہ نے کہا ہے کہ وہ بہت خوشی محسوس کررہی ہیں اور انہیں امید ہے کہ ایوارڈ ان کے مستقبل کے لئے بہترین ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ وہ آگے بڑھنے کے لئے سخت محنت کررہی ہیں کیونکہ وہ اپنے کام میں مہارت حاصل کرنا چاہتی ہیں۔