کیٹی پرائس کی سابقہ شوہر کو دھمکیاں
- Entertainment on March 10, 2010 in
- |
- by admin
لندن: معروف برطانوی گلوکارہ کیٹی پرائس نے اپنے سابقہ شوہر پیٹر اینڈری کو ان کے تمام راز ا فشاں کر نے کی دھمکی دے دی۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق کیٹی نے کہا ہے کہ وہ اپنے سابقہ شوہرپیٹر کو دکھ پہنچانا نہیں چاہتیں مگر وہ چاہتی ہیں کہ لوگوں کو ان کی حقیقت کے بارے میں معلوم ہو۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنے تمام راز ایک کتاب کی صورت میں عوام کے سامنے لائیں گی ۔کیٹی پرائس نے کہا کہ اب وقت مناسب ہے کہ پیٹر اور ان کی زندگی سے متعلق راز لوگوں کے سامنے آئیں تاہم ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ پیٹر کہ جگہ خود بھی ہوتیں تو ا س سے کافی خوفزدہ ہو جاتیں۔