Home » Entertainment » لندن آئی کی دسویں سالگرہ

لندن آئی کی دسویں سالگرہ

لندن: ہر سال تقریبا پینتیس لاکھ سیاحوں کی توجہ سمیٹنے والے دنیا کے سب سے بڑے جھولے لندن آئی کی آج دسویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔ برطانیہ کے مشہور لندن آئی کی گولائی ایک سو پینتیس میٹر ہے۔ پہیہ نما جھولا سن دو ہزار سے اب تک تین کروڑ ساٹھ لاکھ شائقین اور سیاحوں کی دلچسپی کا سامان کرچکا ہے۔لندن آئی ایک وقت میں آٹھ سو افراد کو پورے شہر کا نظارا کراتا ہے۔ لندن آئی میں سوار ہوکر دریائے تھیمس اور لندن اسکائی لائن گردش کرتے محسوس ہوتے ہیں۔ لندن آئی سیاحت کے اسی قومی اور بین الاقوامی ایوارڈز بھی جیت چکا ہے۔ سست رفتار لندن آئی ایک چکر آدھے گھنٹے میں مکمل کرتا ہے۔ لوگوں کو اتارنے اور سوار کرنے کیلئے لندن آئی کو روکنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔