Home » Entertainment » لاہور: فیمینا انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام فیشن شو

لاہور: فیمینا انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام فیشن شو

لاہور: لاہور میں فیمینا انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام بیوٹی ورکشاپ اور فیشن شو کا انعقاد کیا گیا۔ مقامی فائیو سٹار ہوٹل میں ہونے والی اس بیوٹی ورکشاپ میں اٹلی ، جرمنی اور مشرق وسطیٰ سے آئے ہوئے بیوٹیشنز نے لاہور اور دیگر شہروں سے آئی ہوئی سینکڑوں بیوٹیشنز کے لئے ایجوکیشنل ورکشاپ کا اہتمام کیا۔ ان بیوٹیشنز نے بیوٹی پارلرز کے کاروبار سے منسلک خواتین کو ہیئر سٹائلز ، فیشل اور اسکن کئیر کے بارے میں عملی تربیت دی۔مغرب سے آئے ہوئے ان بیوٹیشنز نے ملکی بیوٹیشنز کے ساتھ مل کر ایسٹرن اور ویسٹرن میک اپ کے مختلف طریقوں کو اجاگر کیا، اس موقع پر عربی اور لبنانی میک اپ کے طریقوں کی عملی تربیت بھی دی گئی۔ اس ورکشاپ میں اٹلی کے تھامس، سیمنتھا پلوسو، جرمنی کی جیوٹا جینسن اور مسقط کی سومایا نے لیکچر دیئے۔ تقریب کے آخر میں ماڈلز نے مختلف ہیئر سٹائلز اور میک اپس کی ریمپ پر نمائش کی، جس میں ملک کی معروف ماڈلز نے حصہ لیا۔ فیمینا انسٹی ٹیوٹ لاہور کے بعد اسلام آباد اور دیگر شہروں میں بھی بیوٹی ورکشاپس کا انعقاد کرے گا۔