Home » Gujranwala » انسان کی نجات اور خلاصی کا راستہ اعتقادی اور عملی طور پر شریعت کی متابقت میں ہے،پیر محمد رفیق

انسان کی نجات اور خلاصی کا راستہ اعتقادی اور عملی طور پر شریعت کی متابقت میں ہے،پیر محمد رفیق

گوجرانوالہ:دین اسلام کی جامعیت و صداقت کی واضح دلیل یہ ہے کہ اس نے نوع انسانی کو ایسی شریعت عطا کی ہے جو بیک وقت انسانی زندگی کے تمام ظاہرہ و باطنی پہلوؤں پر محیط ہے یہ وہ چشمہ صافی ہے جس سے ہر وقت ہر فرد مکمل طور پر سیراب و شاداب ہو سکتا ہے اور یہی وہ نظام ہے جو ہر دور کے ہر چیلنج کا شافی و کافی جواب ہے ۔ ان خیالات کا اظہار امیر اعلی عالمی ادارہ تنظیم الاسلام پیر محمد رفیق احمد مجددی نے اراکین ادارہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا انہوں نے مزید کہا کہ انسان کی نجات اور خلاصی کا راستہ اعتقادی اور عملی طور پر شریعت کی متابقت میں ہے شریعت حضور پر سید عالم ﷺ کے اقوال و افعال کا نام ہے یعنی وہ احکام ظاہری جو اجسام ظاہری سے تعلق رکھتے ہیں لیکن ان کی برکات قلب و روح کو بھی منور کر دیتی ہیں ۔ اس لئے اﷲ اور اس کے سول پاکﷺ کی قربت حاصل کرنے کیلئے شریعت و سنت پر عمل پیرا ہو کر اپنی دنیا و آخرت کو سنوارے ۔ اجلاس میں محمد سعید احمد صدیقی ،ندیم ارشد مجددی ،رانا محمد زاہد مجددی و دیگر اراکین ادارہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔