Home » Entertainment » ہالی ووڈ فلم دا باؤنٹی ہنٹر کا لندن میں پریمئر شو

ہالی ووڈ فلم دا باؤنٹی ہنٹر کا لندن میں پریمئر شو

لندن : ہالی وڈ فلم The Bounty Hunter کا لندن میں پریمئر شو منعقد ہوا جس میں فلم کی کاسٹ ،ہدایتکار اور دیگر سیلیبریٹیز نے شرکت کی۔The Bounty Hunter میں مرکزی کردار ادا کرنے والے Jennifer Aniston اور Gerard Butler جب پریمئر شو میں شرکت کے لیے لیسٹر اسکوئر پہنچے تو مداحوں نے انہیں گھر لیا اور ان سے آٹوگراف لیے۔ اس موقع پر 40 سالہ گیرارڈ بٹلر نے فلم کو ایکشن کامیڈی قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی فلم بین اسے پسند کریں گے۔41سالہ جینیفر اینسٹن کا کہنا تھاکہ اس فلم میں ایکشن، کامیڈی، رومانس، تجسس اور وہ سب کچھ ہے جو فلم بین دیکھنا چاہتے ہیں۔The Bounty Hunter کی فلم بندی کے دوران دونوں اداکار وں نے ایک دوسرے میں دلچسپی لینا شروع کردی تھی اور افواہ گرم ہے کہ وہ اب مزید قریب آگئے ہیں۔